سکھر، کاٹن فیکٹریاں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی

فیکٹری مالکان نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے ،سانس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا مکینوں کا فیکٹری مالکان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 27 مئی 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) محراب پور میں کاٹن فیکٹریاں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی، مکینوں کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، فیکٹری مالکان نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے ہیں،سانس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محرابپور کے مکینوں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے حاکم علی راجپوت،اشفاق ملک و دیگر معززین کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے بتایا کے علاقے میں قائم کاٹن فیکٹریاں عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی کپاس کے سیزن کا آغاز ہونے والا ہے لیکن یہ فیکٹریاں شہر سے باہر منتقل نہیں کی جا رہی ہے سیزن شروع ہونے سے قبل فیکٹری مالکان نے اپنی فیکٹریوں کی صفائی اورمرمت شروع کر دی ہے جس سے لگتا ہے اس سال بھی شہریوں کو کپاس کی وجہ سے درپیش مسائل سے گذرنا پڑیگافیکٹریوں مظاہرین نے بتایا کہ شہر سے باہر منتقلی کے سلسلے میں کیس داخل کیا تھا جس پر معزز عدالت نے کپاس فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات دیئے تھے لیکن یہ عدالتی احکامات بھی فیکٹری مالکان نے ہوا میں اڑاتے ہوئے فیکٹریاں موجودہ جگہ پرچلانے کا فیصلہ کیا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے کپاس فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں