سکھر،محراب پور کی رہائشی چار بچوں کی ماں کا شوہر اور دیواروں کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 8 اکتوبر 2018 21:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) محراب پور کی مکین چار بچوں کی ماں مسمات نسیم نوناری نے اپنی معصوم بچی مریم اور بھائی شیر محمد نوناری کے ہمراہ شوہر اور دیواروں کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل اسکے شوہر زوالفقار نوناری نے بچوں کے اسکول جانے والی معمولی بات پر اپنے بھائیو سکندر،ستار،فاروق،توفیق کے ہمراہ ملکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا اور جوابداروں نادر،یوسف،کوڑو خان کیساتھ ملکر جان سے مارے کی کوشش کی جس پر وہ بچوں سمیت فرار ہو کر خیرپور میں والدین کے گھر پناہ کے لئے پہنچی ہوں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جوابداوں کی جانب سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہے خاتون نے بالا حکام سے انصاف و تحفظ فراہمی سمیت بچوں کا حق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں