محراب پور اور سیٹھارجہ کو ملانے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ 8سال سے التواء کا شکار

جمعہ 29 مارچ 2019 22:36

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2019ء) ضلع نوشہروفیروز اور ضلع خیرپور کے علاقے محراب پور اور سیٹھارجہ کو ملانے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ 8سال سے التواء کا شکار ہے ورلڈ بینک کے تعاون سے 8کلو میٹر کی سڑک کیلئے 7کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا سیٹھارجہ روڈ کا کام شروع تو ہوا مگر کچھ وقت کے بعد ٹھیکیدار کی وفات کے سبب کام بند ہوگیا جو گزشتہ آٹھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود دوبارہ شروع نہ ہوسکا ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے فنڈز سندھ حکومت میں ضم ہوگئے تھے اور یہی سبب ہے کہ سیٹھارجہ روڈ تاخیر کا شکار ہے ایک مقامی ٹھیکیدار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سیٹھارجہ روڈ کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت کو ری ٹینڈر کرنا ہوگا اسکے بعد ہی سڑک کا بقیہ ادھورا کام مکمل ہوسکے گا سڑک کی تعمیر التواء کا شکار ہونے کے باعث قریبی دیہاتوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سول سوسائٹی کے افراد غلام نبی مغل, ندیم سرویا, جاوید اقبال ملک, سجاد سرویا, محمود الحسن جلالی, ناصر آرائیں, راحیل اسلم و دیگر نے مطالبہ کیا کہ دو ضلعوں کو ملانے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ کا ری ٹینڈر کرکے اسے فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔

#

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں