محراب پور، عطائی ڈاکٹروں اور لیباٹریز کیخلاف کاروائیاں متعدد کلینک و لیبارٹری سیل

ہفتہ 21 دسمبر 2019 21:12

محراب پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2019ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی محراب پور و گرد و نواح میں عطائی ڈاکٹروں اور لیباٹریز کیخلاف کاروائیاں متعدد کلینک و لیبارٹری سیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ افسران نے محراب پور و گرد و نواح ہالانی کوٹری کبیر سیال آباد اور لائن پار میں قائم غیر قانونی عطائی ڈاکٹروں کے قائم کردہ کلینک کو سیل کردیا جبکہ کئی عطائی کلینک بند کر کے فرار ہوگئے ٹیم کی آمد کی اطلاع پر شہر کے متعدد میڈیکل اسٹور مالکان نے بھی میڈیکل اسٹور بند کرنے میں ہی عافیت جانی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کلینک و لیبارٹری بند کرکے فرار ہونے والے مالکان کے کلینک اور لیبارٹری کو سرکاری سیل لگاکر بند کردیا

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں