محراب پور ، گھر میں ح شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر راکھ

منگل 7 جنوری 2020 23:23

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2020ء) نیو ٹاوًن کے رہائشی غلام نبی غوری کے گھر میں علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور کمرے میں گیس بھرجانے سے چھت بھی دھماکے سے گر گئی واقع میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ کمرے میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچ گئے متاثر گھر مالک غلام نبی غوری نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں ا?گ لگنے کے بعد ٹاوًن کمیٹی کی فائربریگیڈ کو اطلاع دی گئی مگر گاڑی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا فائربریگیڈ گاڑی جلدی پہنچ جاتی تو شاید نقصان کچھ کم ہوتا انکا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے بجٹ رکھنے والی ٹاوًن کمیٹی کی انتظامیہ فائربریگیڈ عملہ کو 24 گھنٹے ڈیوٹی کاپابند کریں تاکہ کسی بھی ناگزیر حالات میں گاڑی وقت پر متعلقہ جگہ پر پہنچ سکے۔

#

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں