محراب پور، پولیس کی روائیاں دو منشیات فروش گرفتار، 1 کلو ایک 100 گرام چرس و پانچ بوتلیں شراب برآمد

جمعرات 13 فروری 2020 22:07

محراب پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں دو منشیات فروش گرفتار 1 کلو ایک 100 گرام چرس و پانچ بوتلیں شراب برآمد مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب پور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک جاری محراب پور پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے منشیات فروش زاہد حسین عرف شیشہ نوناری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو ایک سو گرام چرس برآمد کرلی پولیس ذرائع کے مطابق زاہد حسین عرف شیشہ نوناری پر 2014 سے اب تک جوا اینٹی نارکوٹیکس و منشیات کے آٹھ مقدمات محراب پور تھانہ میں درج ہیں پولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں اینٹی نارکوٹیکس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں محراب پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش اشفاق شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 پانچ بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں