محراب پور:مقتول صحافی کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 17 فروری 2020 23:04

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) مقتول صحافی کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت Z۔تفصیلات کے مطابق مقتول صحافی عزیز میمن کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے گرونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ ایم پی اے سید سرفراز شاہ قوم پرست رہنما نیاز کالانی منور بیگ مغل امداد علی چانگ سید ہمایوں شاہ شرافت علی ناز صدر یونین آف جرنلسٹ نوشہروفیروز زاہد علی قائمخانی سمیت صحافیوں وکیلوں مختلف مکتبہ زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

باخبر ذرائع کے مطابق محراب پور کے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو خیرپور میں سٹھارجہ کے قریب صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیا صحافی کے قتل پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل بڑا المیہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بدترین ہے جہاں اسمبلی ممبر اور صحافی بھی غیر محفوظ ہیں عزیز میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کا قتل افسوسناک ہے، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب قتل پر سندھ کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاج کرینگے۔#

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں