محراب پور، سمیرا کھوکھرکے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد

پیر 12 جولائی 2021 22:12

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) محراب پور پولیس نے کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے والی سمیرا کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب پور تھانہ کی حدود میں نواحی علاقے پیر نہاں کے گاوں ایم بخش کھوکھرمیں رب نواز کھوکھر اور اس کے بیٹوں نے کاروکاری کے الزام میں جواں سالہ سمیرا کھوکھر کو فائرنگ کرکے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ محراب پور تھانہ میں114 u/s 302, 311,120 b 201 34 پی پی سی کے تحت درج محراب پور پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے دو ملزمان ظہیر کھوکھر اور نسیم کھوکھر کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم ظہیر کی نشاندہی پر ایک عدد بیریئر بندوق شاٹ گن اور دو کارتوس برآمد کرلیے ہیں اور ملزمان کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کا کیس سندھ آرمس ایکٹ کے تحت بھی داخل کرلیا ہے دوسری طرف محراب پور پولیس مقتولہ کے ملزم باپ رب نواز سمیت دیگر ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارہی ہے۔

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں