میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹنے سے 20 ہزارلیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیا‘حادثے کی جگہ کو سیل کردیا گیا

جمعہ 29 جون 2018 12:38

میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹنے سے 20 ہزارلیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیا‘حادثے کی جگہ کو سیل کردیا گیا
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکراٴْلٹنے سے 20 ہزارلیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیا،جبکہ حادثے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی موٹر وے ریاض خان کے مطابق نیشنل ہائی وے لاہور موڑ پر آئل ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ٹینکر اٴْلٹ گیا، ٹینکر میں موجود 20 ہزار لیٹر فرنس آئل کھیتوں میں بہہ گیا ،حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو اور موٹر وے پولیس نے متعلقہ ایریا کو بلاک کرکے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں،جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں