میاں چنوں ،ْ ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ دس زخمی

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:43

میاں چنوں ،ْ ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ دس زخمی
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) میاں چنوں میں نیشنل ہائی کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق میاں چنوں میں محسن وال نیشنل ہائی وے کے قریب مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ،ْ جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچے سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دس افرادزخمی بھی ہو گئے ہیں۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں