مولاناطارق جمیل اور سابق گور نر رفیق رجوانہ کا وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 16:00

مولاناطارق جمیل اور سابق گور نر رفیق رجوانہ کا وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا
میانچوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور سابق گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی ء درجات کیلئے خصوصی دعا کروائی۔اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ کمشنر ملتان افتخار سہو اور آر پی او ملتان وسیم سیال نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں