دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس چلی گئیں

باراتیں واپس جانے کی وجہ دھوکہ اور حق مہر کی مطلوبہ رقم کا نہ ماننا ہے،ر پورٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 12:00

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس چلی گئیں، باراتیں واپس جانے کی وجہ دھوکہ اور حق مہر کی مطلوبہ رقم کا نہ ماننا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقے ملت ٹاؤن کے رہائشی محمد عباس کے گھر دو بیٹیوں کی شادی والے دن باراتیں واپس چلی گئیں۔

(جاری ہے)

پہلی بارات بورے والا سے آئی اور اس لیے واپس گئی کہ نکاح کے وقت حق مہر کی رقم پر فریقین میں بات طے نہ ہوسکی اور دلہا والے ناراض ہوگئے جبکہ دوسری بارات غازی آباد سے آئی، دولہا نے نکاح کے بعد دلہن کو طلاق دی اور بارات لے کرواپس روانہ ہوگیا، اس حوالے سے دلہن کے والد محمد عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں لڑکا کوئی اوردکھایا گیااورشادی کیلئے یہ لوگ کسی اور کولے آئے،اس موقع پر فریقین میں تلخ کلامی بھی ہوئی بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے پہنچ کرجھگڑا ختم کرایا اور باراتیوں کو واپس بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں