میانوالی پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خونی ڈکیتیوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا

مجرم اشتہاری بشیر احمد ولد فتح خان قوم پٹھان سکنہ لعلو خیلانوالہ تھانہ صدر کے مقدمہ میں مطلوب تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 اپریل 2020 17:45

میانوالی پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خونی ڈکیتیوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی سرکل صدر چوہدری شبریز گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر شاہد نثار, ایس ایچ او تھانہ صدر کامران بخت کو میانوالی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں خونی ڈکیتیوں میں مطلوب مجرم اشتہاری بشیر احمد عرف ستار کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا. ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں اور ایس ایچ او تھانہ صدر نے دن رات محنت کرکے دیے گئے ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خونی ڈکیت بشیر احمد عرف ستار المعروف ڈاڈا بشیر عرف بشیرا ٹینگ کو گرفتار کرلیا. مجرم اشتہاری بشیر احمد ولد فتح خان قوم پٹھان سکنہ لعلو خیلانوالہ تھانہ صدر کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

مجرم اشتہاری نے دوران انٹروگیشن میانوالی کے علاوہ خوشاب, سرگودھا, چکوال, جھنگ, ملتان اور اسلام آباد کے اضلاع میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے. ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان میانوالی پولیس

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں