چوہدری رحمت علی فاونڈیشن کی جانب سے فری راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مئی 2020 13:21

چوہدری رحمت علی فاونڈیشن کی جانب سے فری راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) میاں چنوں کے دیہاتوں میں چوہدری رحمت علی فاونڈیشن کی جانب سے فری راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے فاونڈیشن کے سر پرست اعلی حاجی محمد سلیم گجر میاں چنوں کے گاوں 95 پندرہ ایل کے مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں

اس موقع پر سرپرست اعلی حاجی سلیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اولین فرض سمجھتے ہیں خدمت کا سلسلہ تاحیات جاری و ساری رکھیں گے خالق کائنات نے انسان کو انسان کے لئے ہی پیدا کیا ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے کام آ سکیں بانی چیئرمین چوہدری منیر احمد گجر کا کہنا تھا کہ جب تک جسم میں آخری سانس باقی ہے

انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرتے رہیں گے زندگی کا اصل مقصد ہی فلاح انسانیت ہے جسیے دیار غیر میں بیٹھ کر مصور پاکستان ،بانی ممبر تحریک پاکستان اور خالق لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی (رح) نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کی یہی ہمارا مقصد اور مشن ہے کہ انسانیت اور وطن عزیز پہ خود کو قربان کر دیں گے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے پاکستان ہماری آن شان اور جان ہے۔


متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں