میاں چنوں میں 5ویں کلاس کی طالبہ اسلحہ کے زور پر کزن کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی

بچی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے، تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2020 20:34

میاں چنوں میں 5ویں کلاس کی طالبہ اسلحہ کے زور پر کزن کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی
میاں چنوں (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر2020ء) میاں چنوں میں 5ویں کلاس کی طالبہ اسلحہ کے زور پر کزن کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی، بچی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے، تاحال گرفتار کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے مسلسل غم و غصے کا اظہار کرنے، آواز بلند کرنے کے باوجود ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں چنوں میں ایک ظالم شخص نے 5 ویں کلاس کی طالبہ، اپنی کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میاں چنوں کے تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقے میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو کزن نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

طالبہ کو والدین کی عدم موجودگی پر عثمان نامی کزن بہلا پھسلا کر ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں حاجی نامی شخص نے پستول تان لیا اور ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ جبکہ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ عبرت ناک سزاوں سے ہی لوگوں میں ڈر پیدا ہوگا۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں