نوجوان نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کو دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ملزم وقار ملازمت کا جھانسہ دے کر محلہ اسلام آباد میں خالی گھر پر لے گیا،گھر پر ملزم کے دو ساتھی پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 مارچ 2021 15:20

نوجوان نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کو دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 مارچ2021ء) پنجاب میں 17 سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں میاں چنوں میں محلہ رحمانیہ کی رہائشی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم وقار ملازمت کا جھانسہ دے کر محلہ اسلام آباد میں خالی گھر پر لے گیا۔

گھر پر ملزم کے دو ساتھی پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اجتماعی زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے تاہم مجسٹریٹ درجہ اول کے حکم پر پولیس نے لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ملزموں نے تھوڑی دیر بعد خاتون کے شہر پر چوری کا الزام عائد کر کے اُسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے شوہر کو واش روم میں بند کیا اور بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزموں میں زوہیب، معظم، عثمان اور کلیم اللہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس حوالے سے لاہور موٹر وے پر پیش آنے والا اجتماعی زیادتی کا واقعہ بھی خبروں کی زینت بنا رہا تھا۔ جس میں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کی تھی۔گزشتہ ہفتے لاہور موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کی گئی

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں