میاں چنوں میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ٹول پلازہ کے قریب چھوٹے طیارے کے گرنے سے زور دار دھماکہ، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2022 20:17

میاں چنوں میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ
میاں چنوں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2022ء) میاں چنوں میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میاں چنوں میں قومی شاہراہ کے ٹول پلازہ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایک چھوٹا تربیتی طیارہ تھا۔ طیارے کے گرنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھی لگ گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ معجزانہ طور پر طیارہ گرنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں