’’ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘‘

جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا، سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 12 جون 2022 20:25

’’ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘‘
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 12جون2022) الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا، سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چوہدری مدثر رضا ایڈووکیٹ نے کی جب کہ دیگر وکلا بھی شامل موجود تھے۔ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں جلد عام انتخابات ہوں، الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رضا نے کہا کہ عمران خان کے میاں چنوں بار سے خطاب کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بلے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں