میاں چنوں،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار

جمعہ 13 اپریل 2018 20:25

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 111پندرہ ایل کے قریب کار میں سوار چار ملزمان شوکت علی عاشق حسین وغیرہ نے دیرینہ دشمنی پر مقتول محمد نواز سکنہ 111پندرہ ایل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،بعدازاں ریسکیو 1122نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا لیکن حالت نازک ہونے پر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں