طالب علم کا تھپڑ ساتھی کی جان لے گیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:31

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) طالب علم کا ایک تھپڑ ساتھی کی جان لے گیا ، سکول میں بریک کے دوران چھٹی جماعت کے دو طالبعلم شرط لگا کر تھپڑوں کی کبڈی جیسا خطرناک کھیل کھیل رہے تھے جس میںایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 115/15-4 کے ایک سکول میں بریک کے دوران چھٹی جماعت کے دو طالبعلم تھپڑوں کی کبڈی کھیل رہے تھے دونوں طلباء نے اپنے آپ کو تھپڑوں کی کبڈی کا ماہر تصور کرکے شرط لگا کر ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی لیکن ایک طالبعلم تھپڑوں کی سختی برداشت کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ہیڈ ماسٹر واقعہ سے لاعلم رہا اور بے ہوش طالبعلم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال نہ پہنچایا جاسکے جس سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں