میاں چنوں شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج وارداتوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج

نیشنل ہائی وے بلاک کر دی، اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 8 مئی 2018 23:55

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) میاں چنوں شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج وارداتوں کے خلاف شہریوں کا نیشنل ہائی وے بلاک کر احتجاج دو گھنٹے تک ٹریفک بند رہی ڈکیتی کے بعد جب مقدمہ کے اندراج جب تھانوں میں جاتے ہیں تو پولیس اہلکار دھکے دے کر نکا ل دیتے ہیں تفصیل کے مطابق نواحی گائوں131پندرہ ایل اوڈھ کالونی کے رہائشی اشرف سے جی ٹی روڈٖ نز د شریف کاٹن دو مسلح ڈاکو نئی ہنڈا 125موٹر سائیکل ،دس ہزار روپے نقدی اور ایک قیمتی موبائل چھین کر لے گئے جس کے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی میاں چنوں گیا تو وہاں پولیس اہلکاروں نے دھکے دے کر نکال دیا جس پر اہل علاقہ نے مشتعل ہو کر پندرہ والا پھاٹک کے قریب نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی میاں چنوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ میاں چنوں سرکل میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج نہیں کئے جاتے اور اُلٹا سائلین کو تھانوں میں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی میاں چنوں اجازت دے گا تو مقدمہ درج ہوگا آر پی او ملتان نوٹس لیں ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں