میاں چنوں کے نوجوان طلبہ و طالبات کیلئے فری آرٹ اکیڈمی کا افتتاح

ماسٹر کیلی گرافر منشا یاد نے قرآنی آیات کی کیلی گرافی کے اپنے فن پاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا

اتوار 26 اگست 2018 14:40

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2018ء) پاکستان بھر میں کیلی گرافی و خطاطی میں شہرت رکھنے والے ماسٹر کیلی گرافر منشا یاد نے قرآنی آیات کی کیلی گرافی کے اپنے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا اس موقع پر میاں چنوں کے نوجوان طلبہ و طالبات کیلئے فری آرٹ اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا گیا فری آرٹ گیلری کا افتتاح بین الاقوامی شہر یافتہ کیلی گرافر و خط نستالیق میں گولڈ میڈلسٹ استاد افضل جہانگیر،کیلی گرافی میں کلام پاک تحریرکرنے والے گولڈ میڈلسٹ محمد یونس انصاری ،بین الاقوامی شہرت یافتہ کیلی گرافر،رائٹر و ریسرچر گلزار ندیم اور معروف کیلی گرافرو خطاط محمد یاسین المعروف العارفین نے اپنے ہاتھوں سے کیاکیلی گرافی اور خطاطی کے حوالے سے پاکستان میں منشا یاد کانام کسی تعارف کا محتاج نہیں ماسٹر کیلی گرافر منشا یاد جن کی آیات قرآنی پرکیلی گرافی کی نمائشیں ملک کے کئی آرٹس کونسلز کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں بھی منعقدہوئیں جہاںانہیں بہت زیادہ پزیرائی ملی وہاں ان کی وجہ سے شہر میاں چنوں اور ملک پاکستان کا نام بھی روشن ہوا اور انہیں تعریفی اسناد و سرٹیفیکیٹس بھی نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

منشا یاد نے قرآنی آیات کی کیلی گرافی کے اپنے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا جس میں مردو خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس موقعہ پر میاں چنوں کے نوجوان طلبہ و طالبات کیلئے فری آرٹ اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا گیا ۔منشاء یاد فری آرٹ اکیڈمی کا افتتاح بین الاقوامی شہر یافتہ کیلی گرافر و خط نستالیق میں گولڈ میڈلسٹ استاد افضل جہانگیر،کیلی گرافی میں کلام پاک تحریرکرنے والے گولڈ میڈلسٹ محمد یونس انصاری ،بین الاقوامی شہرت یافتہ کیلی گرافر،رائٹر و ریسرچر گلزار ندیم اور معروف کیلی گرافرو خطاط محمد یاسین المعروف العارفین نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔

اس نمائش میں تاج محل، باب خیبر سمیت کئی ماڈلز بھی رکھے گئے تھے ۔ماسٹرکیلی گرافر و خطاط منشا یاد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ25سال سے کیلی گرافی سے منسلک ہیں لیکن حکومت نے اس فن کی کبھی کوئی سرپرستی نہیں کی تاہم عمران خان کی حکومت سے تبدیلی کی امید ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیب سے اخرجات کرکے آرٹ گیلری کا قیام عمل میں لائے ہیں تاکہ ان کا فن آگے منتقل ہوسکے اور نوجوان طلبہ و طالبات کی لکھائی خوبصورت کی جاسکے جو تختی سے دوری کی وجہ سے اتنی خراب ہوچکی ہے کہ ان کے ہاتھ کی لکھائی کو کوئی اور کیا پڑھے گا وہ خود اپنے لکھے ہوئے کو درست نہیں پڑھ سکتے ۔

بین الاقوامی شہر یافتہ کیلی گرافر و خط نستالیق میں گولڈ میڈلسٹ استاد افضل جہانگیر،کیلی گرافی میں کلام پاک تحریرکرنے والے گولڈ میڈلسٹ محمد یونس انصاری ،بین الاقوامی شہرت یافتہ کیلی گرافر،رائٹر و ریسرچر گلزار ندیم اور معروف کیلی گرافرو خطاط محمد یاسین المعروف العارفین نے بھی منشاء یاد کے کام اور فن پاروں اور کاوش کی تعریف کی اس موقع پر پوری تحصیل میاں چنوںکے چکوک کے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں