میاں چنوں ہسپتال میں زیرعلاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا ،ْ لواحقین کا الزام

منگل 28 اگست 2018 17:15

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کے لواحقین نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئی اس موقع پر بچی کے لواحقین نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگئی تاہم دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو اسی حالت میں ہسپتال لایا گیا اور اس کا فوری طور پر علاج کیا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا اس لئے ہسپتال انتظامیہ پر توجہ نہ دینے کا الزام درست نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں چنوں کے گاؤں میں اپنے دوست مسعود اعوان اور نوید اعوان کے والد کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کیلئے آئے تھے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں