میاں چنوں: گھریلو ناچاقی پرماں نے2 بچیوں کونہرمیں پھینک دیا

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، خاوند کی گرفتاری کیلئے بھی قانونی کاروائی شروع، امدادی ٹیموں کی بچیوں کی تلاش جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 فروری 2019 16:13

میاں چنوں: گھریلو ناچاقی پرماں نے2 بچیوں کونہرمیں پھینک دیا
میاں چنوں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2019ء) میاں چنوں میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 2 بچیوں کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے خاوند کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں چنوں میں تھانہ چپکلہ کی حدود میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے نتیجے میں اپنی معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رخسانہ بی بی نے اپنے خاوند شبیر سے جھگڑا کیا اور گھر سے ناراض ہوکرچلی گئی۔ جب اہل علاقہ نے منانے کیلئے اس کا پیچھا کیا تو اس نے میلسی لنک نہر میں اپنی دو بچیوں کو پھینک دیا ہے۔ بچوں کو پھینکنے کے بعد یہ خاتون وہاں سے فرار ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو نہر سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون کا پیچھا کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے خاوند کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائی شروع کردی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا ہے کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں