میاں چنوں:ہائی روف اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 8 افراد زخمی

جمعرات 25 جولائی 2019 21:32

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) میاں چنوں میں ہائی روف اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں تلمبہ روڈ پر ہائی روف اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں دوخواتین اور دوبچوں سمیت آٹھ افرادزخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کراسنگ کے دوران پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں