میاں چنوں،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ، دو افراد زخمی

پیر 6 جولائی 2020 22:09

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) نواحی گائوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائ وں 135سولہ ایل سٹونز آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے جمشید نامی نوجوان موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دوساتھی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا واضح رہے کہ دیرینہ دشمنی پر پہلے بھی ایک قتل ہوچکا ہے جس کابدلہ لینے کے لئے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں