میاں چنوں ،بھائی نے داد اکے ساتھ مل کر سولہ سالہ بہن کو گلا دباکر قتل کردیا

پیر 6 جولائی 2020 22:09

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) بھائی نے داد اکے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بہن کو گلا دباکر قتل کردیا اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود تھانہ چھب کلاں پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہ کروایا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کاروائی کی تفصیل کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے گائ وں 108پندرہ ایل کے رہائشی گگڑانہ برادری کے سلطان عرف سلی نے اپنے داد باباسمند سے مل کر اپنی سولہ سالہ بہن سونیا بی بی کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا اور بغیر پوسٹ مارٹم کروائے مقتولہ کی تدفین کردی ،اہل علاقہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او زاہد گجر اور سکیورٹی کانسٹیبل کو وقوعہ کی بابت اطلاع دی لیکن پولیس ملزمان کے ساتھ مک مکا کے بعد خاموش ہوگئی

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں