میاں چنوں کا بہترین تعلیمی ادارہ تنزلی کا شکار، انتظامیہ کی کرپشن اور بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی

سٹاف ڈویلپمنٹ فنڈ کے کروڑوں روپے خوردبرد سٹاف کی ستر فیصد تنخواہیں کاٹ لی گئیں

منگل 7 جولائی 2020 22:44

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) میاں چنوں کا بہترین تعلیمی ادارہ تنزلی کا شکار، انتظامیہ کی کرپشن اور بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی سٹاف ڈویلپمنٹ فنڈ کے کروڑوں روپے خوردبرد سٹاف کی ستر فیصد تنخواہیں کاٹ لی گئیں تفصیل کے مطابق میاں چنوں کا بہترین تعلیمی ادارہ ڈویثرنل پبلک سکول اینڈ کالج جوکہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرانتظام چلتا ہے اور اس کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر خانیوال اور جنرل سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ہے بیوروکریٹس کی کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے میاں چنوں میں نئے کیمپس کی تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے والدین نے معیار تعلیم گرنے کے بعد ایک ہزار کے قریب طلبائ وطالبات کو دیگر پرائیویٹ اداروں میں داخل کروادیا ہے ڈی پی ایس کے سابقہ پرنسپل رائے صفدر حسین کے دور میں سٹاف ڈویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے پنجاب بنک میں جمع کروائے گئے جن کاآج تک کچھ پتا نہیں چل سکا انتظامیہ نے فیسیں جمع نہ ہونے کا بہانہ بنا کر سٹاف کی ستر فی صد تنخواہیں کاٹ لیں ڈی پی ایس کے بورڈآف گورنرز نے صنعت کاروں اور سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کو شامل کیا گیا جوکہ ڈی پی ایس کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ ہے شہریوں محمدخالد ،محمد نوید ،رانا طارق ،ارشد محمود ،صادق علی ،ودیگر نے کمشنر ملتان ڈویثرن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں