میاں چنوں،ٹریفک کا المناک حادثہ، ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،سات افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 5 فروری 2021 21:07

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک بچی سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے،ڈی سی خانیوال نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 96 پندرہ ایل کا رہائشی ملک عید محمد اپنی فیملی کے ساتھ بیٹے کی منگنی کی تقریب کے سلسلہ میں چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گائوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دور تیز رفتار کار ٹائر بلاسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے تین خواتین ایک بچی سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ،ریسکو نے گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا ،جاں بحق ہونے والوں میں بچی زینب ،مریم بی بی ،رضیہ سلطانہ، مقدس بی بی ،عید محمد،ثنا اللہ اور عبد اللہ شامل ہیں ،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حادثہ میں 7افراد کے جاں بحق ہونے کے پر واقعہ سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں