میاں چنوں : انسانیت کی تذلیل کا ایک افسوس ناک واقعہ

5 ملزمان نے مبینہ چوری کے شبہ میں 14سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کیا ، سر کے بال کاٹ دئیے ملزمان نے منہ سمیت جسم کے مخصوص حصوں کو کالا کرکے ویڈیو وائرل کردی

بدھ 24 فروری 2021 20:41

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) انسانیت کی تذلیل کا ایک افسوس ناک واقعہ 5ملزمان نے مبینہ چوری کے شبہ میں 14سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دئیے ملزمان نے منہ سمیت جسم کے مخصوص حصوں کو کالا کرکے ویڈیو وائر کردی تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں131/15Lمیں 14سالہ متاثر بشارت جوکہ پنکچر لگانا کا کام کرتا ہے جس کو ایک خواجہ سرا سمیت5افراد نے متاثرہ بچے کا منہ اور جسم کے مخصوص حصوں کو کالا کر کے برہنہ کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر کردی متاثرہ بچے بشارت اور بچہ کی والدہ نے بتایا کہ ملزمان بشارت کے ساتھ بدفعلی کرنا چاہتے تھے جبکہ بشارت کو چوری کے شبہ میں میرے بچے کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور سرکے بال کاٹ دئیے اور برہنہ ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائر کردی اس افسوس ناک واقعہ کی فوٹیچ حاصل کر لی ہے بچے کی والدہ کا حکومت پاکستان کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بے گناہ پچے پر تشدد اور برہنہ کرکے انسانیت کی تدلیل کی ان 5ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ یہ دوبارہ کوئی کسی بھی بے گناہ بچوں کے ساتھ الیسا واقع نہ ہوگا اگر حکومت وقت نے اس بات کا نوٹس لے

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں