میاں چنو ں ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق

پیر 28 جون 2021 22:21

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2021ء) بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے زرائع تفصیلات کے مطابق اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے میاں چنوں کے نواحی چک نمبر 7 کرملی والا میں دو نوجوان چھت پر گارے کی لپائی کر رہے تھے چھت سے گزرنے والی تار میں اچانک کرنٹ اگیا تیس سالہ راشد بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گیا بیس سالہ جعفر نے اسے چھڑانے کی کوشش کی اسے بھی موت نے آن لیا اس ناگہانی موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی عزیز و اقارب گریہ زاری کرنے لگے دو نوجوان لڑکوں کی اچانک موت سے ہر آنکھ اشکبار تھی. علاقے کی عوام نے تجہیز و تکفین کا بندوبست شروع کر دیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں