میاں چنوں واقعہ،قتل کے الزام میں مزید 10 مرکزی ملزمان گرفتار

منگل 15 فروری 2022 22:55

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) پنجاب پولیس نے صوبے کے ضلع خانیوال کے گاؤں میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مزید 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حالیہ گرفتاریوں کے بعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 112 ہوگئی ہے جن میں 31 مرکزی ملزمان ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ یہ گرفتاریاں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ابتدائی طور پر پولیس نے 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ پیر کو مزید چھ گرفتاریاں کی گئی تھیں۔پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ تمام گرفتار ملزمان کو منگل کو ملتان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دریں اثنا پنجاب کے آئی جی پی نے ملتان کے آر پی او اور خانیوال کے ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) کو مقدمے کی تحقیقات کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں