میاں چنوں، بھارت کی جانب سے گرنے والا سپر سانک میزائل کے متاثرہ خاندانوں کا مداوا نہ ہو سکا

ہفتہ 12 مارچ 2022 23:24

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2022ء) میاں چنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میاں چنوں میں گرنے والا سپر سانک میزائل کے متاثرہ خاندانوں کا مداوا ہوسکا نہ کسی حکومتی اہلکار نے داد رسی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں گزشتہ روز بھارت کی طرف سے ہونے والے سپر سانک میزائل حملہ میں اعجاز احمد اور خدا بخش کے مکان تباہ ہوئے ہیں انکی داد رسی کرنے کوئی نہیں آیا دو دن گزرنے کے باوجود متاثرہ مالکان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اعجاز احمد اور خدا بخش نے بتایا کہ ہمارا نقصان ہوا ہے مکانوں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں انتظامیہ اور کسی حکومتی اہلکار کی جانب سے داد رسی نہیں کی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائی

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں