میاں چنوں‘پولیس اور حساس اداروں کا مختلف سرچ آپریشن ‘2اشتہاریوں سمیت6افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 11 فروری 2017 19:52

میاں چنوں‘پولیس اور حساس اداروں کا مختلف سرچ آپریشن ‘2اشتہاریوں سمیت6افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) تھانہ سٹی پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،2اشتہاریوں سمیت6افراد گرفتار،300گرام چرس ،50لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق میاں چنوں ایس ایچ او تھانہ سٹی منور حسین گجر کی سربراہی میں تھانہ سٹی پولیس او ر حساس اداروں نے مختلف علاقوں جناح ٹائون،رحمت ٹائون اور کچی آبادی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان محمد طارق اور رائو انور،سمیت 6افراد رضوان علی ،علی رضا،غلام رسولکو گرفتار کرکے 300گرام چرس اور50لیٹر شراب برآمد کرلی گئی،جبکہ ملزم محمد سرور کو کرائے کا مکان کا ریکار ڈ نہ رکھنے پر گرفتار کرکیا گیا،تمام افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں