امید ہے آئندہ مقابلوں میں ارشد ندیم ضرور میڈل جیت کر لائیں گے، والدہ

ہفتہ 7 اگست 2021 23:36

امید ہے آئندہ مقابلوں میں ارشد ندیم ضرور میڈل جیت کر لائیں گے، والدہ
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے کہاہے کہ انہیں اٴْمید ہے کہ آئندہ مقابلوں میں ارشد ندیم ضرور پاکستان کے لیے میڈل جیت کر لائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں اٴْن کا بیٹا میڈل تو نہیں جیت سکا لیکن اٴْس نے عوام کے دل جیت لیے۔پاکستان کی جانب سے جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس میں میڈل تو نہ جیت سکے لیکن قوم کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں