رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت میں 13.78فیصد کمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلی 5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت مختلف کمپنیوں کی چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت میں 13.78فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 956یونٹ رہی جبکہ اس کی نسبت گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ میں مختلف کمپنیوں کی چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 12ہزار 347یونٹ رہی۔

اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار میں 11.26فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی فروخت 9ہزار 884یونٹ رہی جبکہ جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی فروخت 11ہزار 810یونٹ تھی۔ اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چھوٹی پک اپ کمرشل گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 16.36فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں