سٹرابری کی کاشت سے فی ایکڑ3 تا 4 لاکھ روپے کمائے جاسکتے ہیں، زرعی ماہرین

پیر 13 فروری 2017 11:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) سٹرابری کی کاشت سے فی ایکڑ3 تا 4 لاکھ روپے کمائے جاسکتے ہیں۔ سٹرابری کی کاشت اکتوبر میں کی جاتی ہے جبکہ اس کی پیداوار جنوری میں حاصل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سٹرابری کی پیداوار فروری تا اپریل تک حاصل ہوتی ہے اور فی ایکڑ تقریباً8 ہزار پیکٹس کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

شروع شروع سیزن میں فی پیکٹ قیمت 150 تا 160 روپے رہتی ہے جبکہ پیداوار میں اضافہ سے اس کی قیمت 50 تا 70 روپے فی پیکٹ کم ہوجاتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ سٹرابری کی کاشت پر اوسط فی ایکڑ ڈیڑھ تا دو لاکھ روپے خرچہ آتا ہے جس میں بیج، کھاد، پانی اور لیبر وغیرہ کے اخراجات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹرابری کی کاشتکاری کے فروغ سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کیا جاسکتی ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں