اللہ نے ہمیں حکومت دی تولٹیر وں اور ظالموں کوجیلوں میں ڈالیں گے،(ن) لیگ کے دور حکومت میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ، اشتہاری مہم پر 40ارب روپے خرچ کئے گئے، احسن اقبال کی چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ اورجھوٹ بولنے کا تجربہ رکھنے والی ٹیم قومی دولت لوٹنے میں لگی رہی، عمران خان

شریف برادران اوراسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی بن گئے ،عوام مقروض اور غر یب ہوگئے شہبازشریف سے پوچھتا ہوں جو آپ نے بجلی بنائی وہ شاپنگ بیگ میں اپنے ساتھ لے گئے کہاں ہے وہ بجلی شریف فیملی اور زرداری کی طرح رشتے داروں اور دوستوں کو ٹکٹ دیتے تو تحریک انصاف اور ان میں کیا فرق رہ جاتا، میں نے میرٹ پر ٹکٹ دیئے کے پی کے میں تعلیم ، صحت اور پولیس کا نظام ٹھیک کیا ،اللہ نے موقع دیا تو پورے ملک کا نظام ٹھیک کریں گے اور ایک نیا پاکستان نوجوان نسل کو دیں گے ،میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:30

اللہ نے ہمیں حکومت دی تولٹیر وں اور ظالموں کوجیلوں میں ڈالیں گے،(ن) لیگ کے دور حکومت میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ، اشتہاری مہم پر 40ارب روپے خرچ کئے گئے، احسن اقبال کی چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ اورجھوٹ بولنے کا تجربہ رکھنے والی ٹیم  قومی دولت لوٹنے میں لگی رہی، عمران خان
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ، اشتہاری مہم پر 40ارب روپے خرچ کئے گئے، احسن اقبال کی چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ اورجھوٹ بولنے کا تجربہ رکھنے والی ٹیم قومی دولت لوٹنے میں لگی رہی ، نوازشریف ، شہبازشریف ،اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی بن گئے جبکہعوام کو مقروض اور غر یب کردیاگیا،شہبازشریف سے پوچھتا ہوں جو آپ نے بجلی بنائی وہ شاپنگ بیگ میں اپنے ساتھ لے گئے کہاں ہے وہ بجلی خواجہ سعد رفیق نے کرپشن کرکے پیراگون سٹی بنایا ، خواجہ آصف دبئی میں کمپنی سے تنخواہ وصول کرتے رہے ،خواجہ آصف عدالت سے تو بچ گئے مگر عوام سے کیسے بچ پائیں گے ، میاں صاحب آپ کہتے ہو مجھے کیوں نکالا ، ہم آپ کو نکالنے کیلئے نہیں آئے بلکہ اڈیالہ جیل میں ڈالیں گے ،اگر اللہ نے تحریک انصاف کو حکومت دی تو ہم ان ظالموں کوجیلوں میں ڈالیں گے،شریف فیملی اور زرداری کی طرح رشتے داروں اور دوستوں کو ٹکٹ دیتے تو تحریک انصاف اور ان میں کیا فرق رہ جاتا، میں نے میرٹ پر ٹکٹ دیئے،کے پی کے میں ہم نے پولیس، تعلیم اور صحت کا نظام ٹھیک کیا ،اللہ نے موقع دیا تو پورے ملک کا نظام ٹھیک کریں گے اور ایک نیا پاکستان نوجوان نسل کو دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ عمران حان نے کہا ہے کہ میانوالی اس لئے آیا ہوں کے میانوالی میرے ساتھ اس وقت کھڑا ہوا جب پاکستان میں کوئی میرے ساتھ کھڑا نہیں تھاجب لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن میانوالی کے لوگ میر ے ساتھ کھڑے ہوئے اور 2002میں مجھے قومی اسمبلی میں بھیجا ۔

اگر میں وہ سیٹ نہ جیتتا تو شائد تحریک انصاف ہی نہ ہوتی لیکن آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ اس لئے میں میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کرکے یہاں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بدلیں گے یہ وہ پاکستان بنے گا کہ لوگ باہر سے پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے ۔ میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میانوالی کے سب لوگ میرے رشتے دار ہیں اورسب ہی ٹکٹ مانگ رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر شریف فیملی اور زرداری کی طرح رشتے داروں اور دوستوں کو سب کوٹکٹ مل جاتے تو پھر تحریک انصاف اور ان میں کیا فرق رہ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سروے کروا کے ٹکٹ دیئے ہیں رشتہ داروں اور دوستوں کو ٹکٹ نہیں دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کو ٹکٹ نہیں ملے میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کے مجھے تکلیف ہے کہ ان کوٹکٹ نہیں ملے جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں لیکن ان کو ٹکٹ اس لئے نہیں ملے کیونکہ ان کا سروے میں نام نہیں آیا ۔

تحریک انصاف صرف میرٹ پر ٹکٹ دے گی ۔ میں نے پوری کوشش کی کے میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں اور اب بھی از سر نو جائزہ لے رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ میں عوام کے سامنے اپنا پروگرام رکھنا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان میں کیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کس نے کہا تھا کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام بدل دینا دونوں شریف بھائیوں نے کہا تھا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اور شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے تو بجلی بنا دی ہے اب نگران حکومت جانے اور لو ڈشیڈنگ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ شہباز شریف تم بجلی بنا کر بیگ میں ڈال کر گھر لے گئے ہو۔

احسن اقبال کہتا تھا کہ ہم بڑی تجربہ کار ٹیم لیکر آرہے ہیں ہم ملک کے مسئلے حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال تمہار ے پاس واقعی تجربہ کار ٹیم آئی تھی جس کو چوری کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے کا تجربہ تھا ۔ انہوں نے 40ارب کے اشتہار دیئے اور سارے ترقیاتی کام اشتہاروں میں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ اس قوم پر نہیں چڑھا جتنا یہ دونوں بھائی ملک پر چڑھا کر گئے ہیں۔

آج ڈالر 125روپے کا ہوگیا ہے ، ان کے بچوں کے بچے پیدا ہوتے ہی ارب پتی اور قوم قرضوں میں ڈوب گئے ہے ۔ معتبر شکل بناکر جھوٹ بولنے والا بتائے کہ اس کو کس چیز کا تجربہ تھا بتا ئے کہ کوئی ایک ہی ادارہ انہوں نے ٹھیک کیا ہو ۔ سٹیل مل بند ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنا سیاسی شعور آج ہے اس سے قبل نہیں تھا ۔ قوم سوچے کہ پانچ سالوں میں انہوں نے کتنا نقصان کیا ہے انہوں نے پانچ سالوں میں36ہزارکانقصان کیا ہے ۔

اب ان کی چوری اور نااہلی کی قیمت عوام ادا کرے گئی مہنگائی اور غربت سے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن کرکے عوام کاپیسہ چوری کرتے ہیں اور اس طرح پاکستان کیسے آگے جا سکتا ہے ۔ نواز شریف اور اس کے بیٹوں نے تین سو ارب کی کرپشن کا جواب دینا تھا جو پیسہ باہر گیا اور یہ قوم کا پیسہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ک بیٹے باہر بھاگ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو اس ملک کے شہری ہی نہیں ہیں اس لئے ہم نے جواب نہیں دینا ۔

عمران خان نے کہاکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پنجاب پر لگے ہوئے ۔ میں خواجہ آصف سے پوچھتا ہوں کے آپ پاکستان کے وزیر دفاع تھے اور دبئی کی ایک کمپنی آپ کو کس چیز کی ماہانہ 16لاکھ روپے تنخواہ دے رہی تھی ۔ عمران خان نے کہا یہ ساری ٹیم کرپشن پر لگی ہوئی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ڈیڑھ ہفتے میں اپنا منشور پیش کریں گے اور ایسا منشور پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں دیا ہوگا ۔

آپ کا ملک آپ کے گھر کی طرح ہے اگر آپ کا خرچ زیادہ اور آمدن کم ہوتوخسارہ بڑھتا جاتا ہے اور بھیک مانگنے والوں کی کوئی عزت نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پیسے چوری کرنے سے بچانے کے لئے ہم پولیس ، نیب اور ایف آئی اے کو بھی ٹھیک کریں گے ۔شریفوں نے پنجاب کی پولیس کو تباہ کردیا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں کہ آپ پولیس کو دیکھ کر تالیاں بجایا کریں گے ۔

خیبر پختونخوا میں عوام پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نکلی تھی ۔ پولیس ٹھیک ایسے ہوتی ہے جب آپ پولیس میں میرٹ لیکر آتے ہیں اور سیاسی مداخلت ختم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر شریفوں نے 32ایف آئی آرز کاٹی ہوئی ہیں کیا میں شکل سے مجرم لگتا ہوں عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہوگیا ہے نواز شریف کہہ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب ہم آپ کو نکالنے کی بات نہیں کررہے بلکہ آپ کو اڈیالہ جیل میں ڈالنے کی بات کر رہے ہیں کیونکہ وہ قوم کاپیسہ تھا جو آپ ملک سے باہر لیکر گئے ۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ میرے اوپر پولیس سے ذریعے 32ایف آئی آرز درج کروا سکتے ہیں تو غریب آدمی کے ساتھ کیا کچھ نہیں کر وا سکتے ۔انہوں نے کہاجب پولیس ٹھیک ہوتی ہے تو امن آتا ہے تو خوشحالی آتی ہے اور لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ آج جب خیبر پختونخوا میں غربت کم ہوئی ہے تو اس کی وجہ پولیس کا ٹھیک ہونا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم نیا پاکستان بنائیں گے تو نئے ادارے بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ باہر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آئیں گے اور ملک ترقی کرے گا ۔ آج ہمارے پاس ملک چلانے کے لئے پیسہ نہیں ہے کیونکہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا ۔ میں ان پاکستانیوں سے ہی آپ کو ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاں گا ۔میں اسی پاکستان سے آپ کو 8ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاں گا ۔ پاکستانی سب سے زیادہ خیرا ت دیتے ہیں اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں کیونکہ ان کو حکومت پر اعتبارنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نمل یونیورسٹی اس لئے بنائی تھی کہ جب میں میانوالی میں آتا تھا تو نوجوان کہتے تھے کہ ہم بیروز گار ہیں لیکن آج نمل یونیورسٹی میں جیسے ہی طالبعلم ڈگری لیتے ہیں ان کوروز گار مل جاتا ہے ۔اس یونیورسٹی میں پڑھنے والے 80فیصد اردو میڈیم سکولوں کے بچے ہیں۔ ہم پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی لگانی ہے ۔ ٹیکنیکل سکول بنائیں گے تاکہ لوگوں کو روز گار ملے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپ میں پاکستانی جاکے محنت کرتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کر جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں لوگ کام کرتے ہیں تو ان کو پیسہ ملتا ہے ، بچوں کو مفت تعلیم ملتی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج ہوتا لیکن پاکستان میں مزدور محنت کرتا ہے تو اتنی مزدوری ملتی ہے کہ اس کی روٹی بھی پوری نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں پولیس کانظام بہتر ہوا ، سکول بہتر ہوئے ، ہسپتال بہتر ہوئے اوربلدیاتی نظام بہتر ہوا ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا ۔کے پی کے میں ہم نے جنگلات لگائے لیکن پنجاب میں انہوں نے تمام جنگلوں کا صفایا کردیا ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے ہم کو کامیابی دی تو ہم سارے پاکستان کو ہر ا کردیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہم کو ان چوروں سے ملک کوبچانے کا موقع دیا ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ دعا کریں کہ اللہ اس پارٹی کی حکومت لیکر آئے جو غربت ختم کرے ، ظالموں کوجیلوں میں ڈالے اور اپنی آنیوالی نسلوں کی فکر کر ے ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں