بلاول بھٹو زر داری کی مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور پر امن احتجاج کا راستہ روکنے کے خلاف ہیں ،ْشیری رحمن عمران خان کو دال میں کچھ کالا لگا ،ْنعیم الحق ……قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ،ْخواجہ آصف

جمعہ 13 جولائی 2018 23:37

بلاول بھٹو زر داری کی مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پر امن احتجاج کا حق جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ پر امن احتجاج کا حق جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں گرفتاری تو سمجھ آتی ہے لیکن کارکنان کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا جارہا ہی ، لاہور محاصرے میں کیوں ہی ۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے اپنی جماعت کے چیئرمین کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور پر امن احتجاج کا راستہ روکنے کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کریک ڈاؤن کا نتیجے میں مزید گلو بٹ پیدا ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور شیریں مزاری نے کہا کہ انتخابات سے قبل لیگی کارکنان کی گرفتاری سے کسی کی مدد نہیں ہوسکے گی۔نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر ضرورت سے زیادہ رد عمل دیا ہے جس سے انہیں ماضی میں تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے بڑے احتجاجوں سے قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی یاد آگئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ سیاسی کارکنان کی کریک ڈاؤن کے دوران گرفتاریاں انتہائی غیر ضروری تھیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر ان کی جماعت کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ لکھا گیا کہ قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں