آج بری خبریہ ہے کہ ڈالر130 روپے پرپہنچ گیا،عمران خان

25جولائی کوسب باہرنکلو،بلےاورنظریےکوووٹ دو،ن لیگ اورپیپلز پارٹی نےکرپشن کےریکارڈ توڑدیے،قوم پرایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ ن لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا ایک چیز بتاؤں جو تم نے ٹھیک کی ہو۔میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 18:16

آج بری خبریہ ہے کہ ڈالر130 روپے پرپہنچ گیا،عمران خان
میانوالی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کوسب باہرنکلو، بلے اورنظریے کوووٹ دو، ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے کرپشن کےریکارڈ توڑ دیے، قوم پرایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا، آج بری خبر یہ ہے کہ ڈالر130 روپے پرپہنچ گیا ہے۔ انہوں نے آج میانوالی کی تحصیل پپلاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے60 روپے کا تھا آج 130 روپےپرپہنچ گیا۔

روپے کی قدر کم ہونے سے قرضے واپس کرنے کیلیے ٹیکس لگے گا اور اس سے مہنگائی بڑھےگی۔ قوم پر ایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک پر بیرونی قرضے ہیں۔

(جاری ہے)

خرچ پورا کرنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے جس سے ملک برباد ہوجاتے ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں باہربچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں۔ نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوں گے۔قرضوں کی قسط ادا کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب گیس اوربجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے ہاتھ میں پیسے کم رہ جاتے ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔

عمران خان نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سےبچوں کی مکمل نشونماء نہیں ہوپاتی اس کی وجہ کرپشن ہے۔ ن لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا ایک چیز بتاؤں جو تم نے ٹھیک کی ہو۔ عمران خان نے کہا کہ 10سال پہلے آٹا 13 روپے کا تھا اورآج 45 روپے کلو ہے۔ پانچ سال میں ن لیگ نے ملک کا 36 سو ارب روپے کا نقصان کیا۔ آزاد کھڑے ہونیوالے پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی اورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ25 جولائی کو سب کو باہر نکالنا ہے اورکہنا ہےکہ بلے کوووٹ دونظریے کوووٹ دو۔آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اپنا تو فائدہ کرسکتا ہے عوام کا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں