لازمی ہے ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفادات کیلئے کام کریں ،ْاسد قیصر

میڈیا کو یقین دہانی کراتا ہوں اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا ،ْ اسمبلی میں خطاب

بدھ 15 اگست 2018 17:18

لازمی ہے ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفادات کیلئے کام کریں ،ْاسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پہلے خطاب میں کہاہے کہ لازمی ہے ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفادات کے لیے کام کریں ۔

(جاری ہے)

اپنے پہلے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ لازمی ہے ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفادات کیلئے کام کریں، ہم سب کی شناخت پاکستان ہے ،ْاس سے ہی ہماری آن اور شان ہے ،ْہم مل جل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کو یقین دہانی کراتا ہوں اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں