صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کر دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کر دیا،صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان اور اعلی سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے خطرات کے باوجود اس مہم کو جاری رکھنے پر تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے علماء سے اپیل کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ملک سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی تمام ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں جو بعض علاقوں میں زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود اس مہلک وائرس سے ملک کو پاک کرنے کیلئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں