ضمنی انتخاب میں حکومتی جماعت کی کامیابی

پی پی 87 میانوالی سے تحریک اصاف کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار ، نوٹیفیکیشن جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اکتوبر 2018 11:08

ضمنی انتخاب میں حکومتی جماعت کی کامیابی
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2018ء) ضمنی انتخاب کے موقع پرحکومتی جماعت کی کامیابی ، پی پی 87 میانوالی سے تحریک اصاف کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیئے گئے ، الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اکتوبر کوہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کو کامیابی مل گئی پنجاب اسمبلی کے میانوالی کے حلقہ پی پی 87 سے تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں


پی پی 87 سے آخری مسلم لیگ ن کے امید وار نے کاغذات نامزدگی واپس لئے لئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کے مد مقابل اور کوئی امیدوار نہ ہونے کے باعث انہیں کامیاب قرار دے دیا گیا الیکشن کمشنر پنجاب نے تصدیق کر دی ہے اور الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں