پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرا دی جائے گی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 19:20

پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرا دی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد سے یہاں ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر طلباء کے داخلے اور معیار تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ اور یونیفارم ایجوکیشن سسٹم کیلئے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت جلد نئی ایجوکیشن پالیسی متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی رضاکار پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ سکولوں میں سکل ایجوکیشن لازمی قرار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنائیں گے۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں