نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے، جسٹ

س جاوید اقبال ابتک34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے،بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری سے خطاب

جمعرات 29 نومبر 2018 22:53

نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے، جسٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گا ۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباًً 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور ابتک34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداًً فرداًً ً سنا اور کہاکہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے گا اوربدعنوان عناصرکو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی زمہ داریا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔

اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکایا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداًً فرداًً ً سنتے ہیں بلکہ شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات اپنے علاقائی دفاتر میں بذاتِ خودسنتے ہیںجس کی وجہ سے نہ صرف نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

بلکہ تمام شکایات کنندہ گان نے چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراتے ہیں۔ نیب کے چئیرمین نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی بدولت گزشتہ ایک سال میں نیب کو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک معتبر ادارہ بنا دیا ہے ۔ جسکا برملا اظہار ملکی اور غیر ملکی ادارے بھی اپنی رپورٹس میں کرتے ہیں ۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکایات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تمام شکایات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں