وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کے وفد کی ملاقات

پیر 3 دسمبر 2018 22:23

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وفد کو پاکستان ریلوے میں بزنس مواقع کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ریلوے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان سے منعقدہ میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وفد کو اپ گریڈیشن لائن ون، ٹو اینڈ تھری دیکھنے کی دعوت دی جو ریلوے کو جدید نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کا وفد پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور بزنس مواقع کے حوالے سے دورہ پر آیا ہوا ہے۔ کورین وفد کی قیادت جنوبی کوریا کے پاکستان میں سفیر نے کی۔ کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی جنوبی کوریا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ ہے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے تمام ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے اوپن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مین لائن ون، ٹو کی اپ گریڈیشن کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائوتھ کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی اور پاکستان ریلوے دو طرفہ تعاون کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں