سوئی قادر آباد گیس پائپ لائن میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لئے متبادل ایندھن کا بندوبست کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

بدھ 9 جنوری 2019 13:45

سوئی قادر آباد گیس پائپ لائن میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لئے متبادل ایندھن کا بندوبست کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سوئی قادر آباد گیس پائپ لائن میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لئے متبادل ایندھن کا بندوبست کیا جارہا ہے۔اگر گیس کی بندش جاری رہی تو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں سے جاری ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ سوئی قادر آباد 36انچ گیس پائپ لائن میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے پر صارفین کی تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں تاہم بجلی کی پیداوار کے لئے ہم نے متبادل ایندھن کا بندوبست کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر گیس کی بندش زیادہ دیر تک جاری رہی تو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں