حکومت آئی ایم ایف سے طے پانیوالی شرائط سامنے لائے، ترجمان بلاول بھٹو زر داری
وزیر اعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جو زبان استعمال کی اگر جرات ہے تو اسمبلی میں آکر بات کریں، مصطفی نواز کھوکھر
جمعرات 25 اپریل 2019 00:07
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوچیف میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے ایک اجتماع میں بلاول بھٹو زرداری کو زرداری کو مخاطب کرکے جو بات کہی ہے ان میں اگر جرات ہے تو پارلیمنٹ میں بھی آکر ایسی بات کرکے دکھائیں،عمران خان بزدل ہے ، وزیر اعظم عوامی مسائل پر بات کر یں کہ انکی حکومت نے آٹھ ماہ میں مزدوروں اور محنت کشوں کا کیا حال کردیا ہے ،حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اشیائ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ،آئی ایم ایف کی تباہ کن شرائط تسلیم کی جارہی ہیں جنہیں عوام سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے ،وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں باقاعدگی سے پارلیمنٹ ہا?س آکر عوام کے سوالات کی جوابدہی کرونگا لیکن انہوں نے مسلسل رائہ فرار اختیار کررکھی ہے۔وزیر اعظم بتائیں کہ حفیظ شیخ سے انکی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی اوربریگیڈیر اعجاز شاہ کے ہوتے ہوئے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان اپنا مقدمہ لڑپائے گا ،ان پر سنگین الزامات عائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ میں سات ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے یہ الزام ہم نے نہیں بلکہ انکے وزیر اعلی کی قائم کردہ اپنی ٹیم نے لگایا ہے جب ہم اس معاملے پر نیب کے پاس گئے تو نیب اس عجب کرپشن کی غضب کہانی پر ٹس سے مس نہ ہوا۔ نو ماہ میں پنجا ب کے تین آجیز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے آئی جی کو ایک وزیر کاٹیلی فون نہ سننے پر ہٹایا گیا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہاکہ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ایران سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں جبکہ ہمارا وزیر اعظم ایران میں جاکر خود یہ تسلیم کرتاہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایران میں حملے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کو لانے والے بھی ان کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے ہیں ، حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو مین سٹریم میں لانے کے حوالے سے جاری مشاروت کے عمل کا اپوزیشن حصہ نہیں ہے نہ ہی اسے علم ہے ،پیپلز پارٹی قومی ایکشن پلان پر من و عن عملدر آمد چاہتی ہے جب تک یہ فلسفہ ختم نہ ہوجائے جس پر خون کی ہولی کھیلی گئی ،مین سٹریم میں لانے کی باتیںکرنا مناسب نہیںہے۔پی ٹی آئی کے اندر بغاوت کا خطر ہ ہے شاید بجٹ کی منظوری کرانا ان کیلئے مشکل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اپنی ذ ہنی احتراح کے تحت آئین کو تبدیل کرنے کی باتیں کررہے ہیں اس طرح کی گفتگو پہلے بھی ہوتی رہی ہے اگر آئین کوچھیڑنے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں ،صدارتی ریفرنڈم کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لینا پڑتی ہے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزیراعظم شہبازشریف کی ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ ..
اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پرتگال اورمیانمارکیلئے پاکستان کے نامزد سفرائ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ..
میانوالی میں رینجرز تعیناتی میں مزید 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
ذ*میانوالی:چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں فرار
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو