متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کے خلاف کیس

چیف جسٹس نے حکومت سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے شوائد کا جواب دینے کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2019 22:13

متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کے خلاف کیس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ، چیف جسٹس نے حکومت سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ حکومت درخواست گزار کے شوائد کا جواب دے ۔ حکومت نے نوٹیفیکیشن اس وقت جاری کیا جب کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

چار ہفتوں میں حکومت کی طرف سے جواب نہ آیا تو اگلی سماعت پر قانونی اور میرٹ کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ نئے چیئرمین کا فیصلہ ہوچکا ہے اس لئے یہ رٹ غیر موثر ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ جب کہانی پر سماعت ہو نوٹیفیکیشن ہوسکتا ہے کہ نہیں درخواست میجر جنرل محمد خٹک نے دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالرت سے استدعا کی کہ جواب دینے کیلئے مزید وقت دیا جائے ۔ عدالت نے سماعت چار ہفتوں کا وقت دے دیا ، (بشارت راجہ /شکیل) 25-04-19/--206 #h# ئ*میاں منشاء کی پاور کمپنی نشاط پاور کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ؁ایف بی آر حکام نے کرپشن کا نوٹس لے کر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا،تحقیقات کی اعلیٰ پیمانے پر اجازت بھی مل گئی #/h# 'اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف کے قریبی ساتھی میاں منشاء کیخلاف کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ۔

میاں منشاء کی پاور کمپنی نشاط پاور کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ایف بی آر حکام نے اس کرپشن کا نوٹس لے کر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے تحقیقات کی اعلیٰ پیمانے پر اجازت بھی مل گئی ہے میاں منشاء نے نشاط چونیاں کی سیل کم ظاہر کرکے 4کروڑ35لاکھ روپے کا ٹیکس کر رکھی ہے جبکہ دوسرے سال کم فروخت ظاہر کرکی1کروڑ 73لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف حکومت سے بجلی زائد فروخت کی رقوم حاصل کی گئی ہیں، نواز شریف دور میں میاں منشاء نے غلط استثنیٰ حاصل کرکی4کروڑ36لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی تھی جس کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات تجویز کی گئے ہیں میاں منشاء نے کئی پاور کمپنیاں بنا رکھی ہیں جو بجلی حکومت کو فروخت کرتی ہیں جبکہ نواز شریف دور میں سرکلر ڈیٹ کے نام پر 480ارب روپے آئی پیز میں تقسیم ہوئے تھے جس میں زیادہ فائدہ میاں منشاء نے حاصل کیا تھا۔

۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں