چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس، ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی

منگل 7 مئی 2019 23:31

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس، ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاق اور صوبوں کے موجودہ اور ریٹائرڈ آئی جیز پولیس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان نے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عوامی شکایت کے ازالی,پراسیکوٹرز کی تربیت اور فوجداری نظام انصاف سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں جون کے وسط میں نیشنل انوسٹی گیشن کانفرنس کرانے کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کے ارکان کے کام کو سراہا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں